عمر چیمہ جب میر شکیل الرحمان کی آف شور کمپنیوں کی خبردینے لگے تو انہوں نے کیا درخواست کی ؟صحافی انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

عمر چیمہ جب میر شکیل الرحمان کی آف شور کمپنیوں کی خبردینے لگے تو انہوں نے کیا ...
عمر چیمہ جب میر شکیل الرحمان کی آف شور کمپنیوں کی خبردینے لگے تو انہوں نے کیا درخواست کی ؟صحافی انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والے کالم میں انصار عباسی نے لکھا کہ ” کوئی چار سال پہلے جب ICIJ پاناما لیکس پر کام کر رہی تھی تو دی نیوز انویسٹی گیشن سیل کے سینئر صحافی عمر چیمہ ا±ن پاکستانیوں کے نام ڈھونڈ رہے تھے جو آف شور کمپنیوں کے مالک تھے۔میاں نواز شریف فیملی کے علاوہ دوسرے کئی پاکستانیوں کے نام ICIJکے تحقیقاتی رپورٹرز کے سامنے آچکے تھے جنہیں عمر چیمہ ایک مخصوص سوال نامہ بجھواتا رہا تاکہ خبر میں شائع کرنے کے لیے ا±ن کا ردعمل بھی لیا جا سکے۔

ایک دن میں آفس میں بیٹھا تھا تو عمر چیمہ میرے پاس آئے اور کہا کہ ”سر ایک مسئلہ ہو گیا ہے؟“ میں نے پوچھا کیا ہوا؟ عمر نے جواب دیا کہ پاناما کی آف شور کمپنیاں رکھنے والوں میں میر شکیل الرحمٰن صاحب کا بھی نام ہے۔ عمر نے پوچھا ”اب کیا کریں؟“میں نے جواب دیا کہ جیسے دوسروں کو اپنا سوال نامہ بجھوا رہے ہو، اسی طرح میر صاحب کو بھی سوال ای میل کر دو۔ عمر چیمہ نے ایسا ہی کیا۔ کوئی تین چار روز بعد میری میر شکیل الرحمٰن صاحب سے بات ہوئی تو میں نے ا±ن سے ذکر کیا کہ عمر چیمہ نے آپ کو ایک ای میل بھیجی ہے، مہربانی کرکے ا±سے دیکھ لیں۔

میر صاحب نے کہا کہ ا±نہوں نے ای میل پڑھ لی ہے اور چند ہی دنوں میں اپنا جواب عمر چیمہ کو بجھوا دیں گے۔ ا±نہوں نے صرف ایک بات کہی کہ عمر چیمہ صاحب سے کہہ دیں کہ میرا ردّعمل پورا شائع کیا جائے۔ چند ہفتوں بعد پاناما سکینڈل بریک کیا گیا اور دنیا بھر کے میڈیا میں اس خبر کی شہ سرخیاں شائع ہوئیں۔جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کے بارے میں یہ خبر کہ ا±ن کی بھی ایک آف شور کمپنی ہے، صرف اور صرف جنگ اور دی نیوز میں شائع ہوئی۔ اگر یہ خبر جنگ اور دی نیوز میں شائع نہ ہوتی تو کسی کو معلوم بھی نہ ہوتا کہ میر شکیل الرحمٰن کی بھی ایک آف شور کمپنی تھی۔میر صاحب کو معلوم تھا کہ عمر چیمہ پاناما اسکینڈل پر کام کر رہا ہے لیکن ا±نہوں نے ایک بار بھی نہ مجھے اور نہ ہی عمر چیمہ کو کہا کہ ا±ن کا نام ا±س لسٹ میں سے نکال دو جس کے بارے میں ICIJ میں بھی عمر چیمہ کے علاوہ کسی کو کچھ خبر نہ تھی۔

مزید : قومی