قائمقام صدر صادق سنجرانی نے بھی قوم سے بڑی اپیل کر دی

قائمقام صدر صادق سنجرانی نے بھی قوم سے بڑی اپیل کر دی
قائمقام صدر صادق سنجرانی نے بھی قوم سے بڑی اپیل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائمقام صدر محمد صاد ق سنجرانی نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ یہ ہم سب کی سماجی اورمعاشرتی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور میل جو ل کو جتنا زیادہ ممکن ہو سکے محدود کریں اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں۔ فاصلے پر رہ کر بات چیت کریں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی وبا سے خود کو اور اپنے اہل وعیال کو بچایا جا سکتاہے۔ محمدصادق سنجرانی نے پوری قوم سے اپیل کہ کل بروز منگل 17 مارچ 2020 صبح ساڑھے دس بجے اللہ تبارک تعالیٰ سےیکجاءاور یک زبان ہوکردعا کریں۔قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر لازمی ہوگیا ہے۔

مزید :

قومی -