کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے نام پر نجی لیبارٹریوں نے معصوم پاکستانیوں کے ساتھ کیا جعلسازی شروع کردی ؟افسوسناک خبر آگئی

کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے نام پر نجی لیبارٹریوں نے معصوم پاکستانیوں کے ساتھ کیا ...
کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے نام پر نجی لیبارٹریوں نے معصوم پاکستانیوں کے ساتھ کیا جعلسازی شروع کردی ؟افسوسناک خبر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے نام پر نجی لیبارٹریوں نے معصوم پاکستانیوں کے ساتھ جعلسازی شروع کردی ۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے بتا یا ہے کہ حکومتی مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرائیویٹ لیبارٹریوں نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کردئیے ہیں اور یہ لیبارٹریاں دعویٰ کر رہی ہیں کہ ان کے پاس کرونا وائرس ٹیسٹ کی کٹس موجود ہیں ،ان میںسے چند لیبارٹریوں کے پاس کرونا ٹیسٹ کی کٹس موجود ہیں لیکن بہت سی پرائیویٹ لیبارٹریوں کے پاس کٹس موجود ہی نہیں ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کر کے لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ کرونا کا ٹیسٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے جن لیبارٹریوں کے پاس کرونا کٹس موجود ہیں ،ان کی معلومات اکٹھی کرنے کے بعد ان سے رابطہ کر کے قیمت طے کی جائے گی کیونکہ ابھی پرائیویٹ لیبارٹریاں بہت زیادہ پیسے وصول کر رہی ہیں ۔

مزید : قومی