کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کوشکست دینے کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا؟سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قوم کے دل جیت لئے

کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کوشکست دینے کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا؟سپیکر ...
کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کوشکست دینے کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا؟سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قوم کے دل جیت لئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ کرونا وائرس پاکستان سمیت دنیاکے 155ممالک تک پھیل چکا ہے، کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اْٹھا رہی ہے،کرونا وائرس کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے شکست دے سکتے ہیں، اس خطرناک وائرس کے خاتمے کے لیے اللہ تعالی سے خصوصی طور پر دعائیں مانگی جائیں۔

کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ہمارا مذہب کسی بھی وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تعلیم دیتا ہے، کرونا وائرس کو ہم قومی یکجہتی اور ثابت قدمی سے شکست دے سکتے ہیں۔ سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کو اپنا کر نا صرف ہم خود کو بلکہ اپنے پیاروں کو بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کرونا وائرس پاکستان سمیت دنیاکے 155ممالک تک پھیل چکا ہے، کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اْٹھا رہی ہے، اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کیلئے پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہو گا، عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اس خطرناک وائرس کے خاتمے کے لیے اللہ تعالی سے خصوصی طور پر دعائیں مانگی جائیں۔

مزید :

قومی -