بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں؟ اعلان ہو ...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیریز میں شامل دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کر دیا ہے اور اب مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کیلئے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا اور دونوں ٹیموں نے واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلنا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 تا 9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔

پی سی بی نے اب ناصرف یہ دونوں میچز ملتوی کر دئیے ہیں بلکہ 25 مارچ سے شروع ہونے والا پاکستان ایک روزہ کپ بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ہے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بھی بعد میں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -