کس صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہے اور پاکستان میں متاثرافراد کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی ؟نجی نیوز چینل نے بڑا دعویٰ کردیا

کس صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہے اور پاکستان میں ...
کس صوبے میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کتنی ہے اور پاکستان میں متاثرافراد کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی ؟نجی نیوز چینل نے بڑا دعویٰ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا یا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94ہو گئی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو رہی ہے کیونکہ بہت سے کیسز کے ٹیسٹ ساتھ ساتھ ہو رہے ہیں اور ان کی رپورٹس بھی آرہی ہیں ۔دوسری جانب نجی نیوز چینل جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 137ہو گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں 104،بلوچستان میں 10،خیبر پختونخواہ میں 15،اسلا م آباد میں 4،گلگت بلتستان میں 3اور پنجاب میں 1شخص کی تصدیق ہوئی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ سکھر میں متاثر ہ افراد کی تعداد 76اور کراچی میں متاثر افراد کی تعداد 27جبکہ حیدر آباد میں ایک متاثرہ شخص سامنے آیا ہے ۔

مزید :

قومی -