ملتان سلطانز کیخلاف سیمی فائنل کیلئے پشاور زلمی میں ڈیرین سیمی کی شمولیت کا امکان مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے شاندار خبر آ گئی

ملتان سلطانز کیخلاف سیمی فائنل کیلئے پشاور زلمی میں ڈیرین سیمی کی شمولیت کا ...
ملتان سلطانز کیخلاف سیمی فائنل کیلئے پشاور زلمی میں ڈیرین سیمی کی شمولیت کا امکان مگر کیوں؟ مداحوں کیلئے شاندار خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو بھی میدان میں اتارے جانے کا قوی امکان ہے جنہوں نے قذافی سٹیڈیم میں ایک گھنٹے سے زیادہ بیٹنگ پریکٹس کی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے قذافی سٹیڈیم میں ایک گھنٹے سے زیادہ بیٹنگ پریکٹس کی جس دوران انہوں نے سپنرز کے ساتھ فاسٹ باؤلرز وہاب ریاض، حسن علی اور راحت علی کی طوفانی گیندوں کا سامنا کیا اور جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے متعدد بار گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر پھینکا۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے بطور کپتان اب تک پی ایس ایل کے چار میچوں میں شرکت کی تھی جس کے بعد وہاب ریاض کو کپتان مقرر کرکے ڈیرن سیمی کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دیدیا گیا تھا تاہم اس کے یہ آپشن برقرار رکھا گیا کہ ضرورت پڑنے پر وہ بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور زلمی کے تمام غیرملکی واپس جاچکے ہیں، اب ڈیرن سیمی کے ساتھ ٹیم میں نئے شامل ہونے والے زمبابوے کے سکندر رضا ہی کھیلنے کیلئے دستیاب ہیں تاہم ڈیرن سیمی کی حتمی ٹیم میں شمولیت پر کپتانی کا فریضہ وہاب ریاض ہی نبھائیں گے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے معروف بلے باز ہاشم آملہ بھی بدستور ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور کیچ پریکٹس میں مدد دیتے رہے۔ پشاور زلمی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ڈیرن سیمی کو میچ میں کھلانے کا فیصلہ صبح کیا جائے گا۔ ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل رولز کے مطابق ہاشم آملہ کی خدمات بطور مینٹیور حاصل کی گئی ہیں، وہ کھلاڑی کے طورپر میچ نہیں کھیل سکتے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -