ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو صرف پاکستانی ہی روک سکتے ہیں لیکن کیسے ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے آسان طریقہ بتا دیا

ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو صرف پاکستانی ہی روک سکتے ہیں لیکن کیسے ...
ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو صرف پاکستانی ہی روک سکتے ہیں لیکن کیسے ؟ڈاکٹر ظفر مرزا نے آسان طریقہ بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ طے پایا ہے کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کر کے کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے ،اس سے گھبرا کر افراتفری نہیں پھیلانی ،حکومت جتنی مرضی تدابیر کرلے لیکن کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لوگوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے لوگوں کو ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ اختیار کرنا ہو گا تاکہ اگر کوئی متاثرہ شخص چھینکے یا سانس لے تو اس کے ذریعے وائرس منتقلی سے بچا جا سکے ۔ڈاکٹر ظفر مرز ا نے بتا یا کہ بہت سے ممالک نے محفوظ فاصلے کی تکنیک اختیار کر کے بہت تیزی کے ساتھ کرونا وائرس پر کنٹرول پا یا،اس لیے محفوظ فاصلہ رکھا جائے ،جہاں لوگ اکٹھے ہوں ،وہاں محفوظ فاصلہ رکھیں تو اس کے زبردست نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔

مزید : قومی