ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کا نمازجنازہ ادا،مقامی قبرستان میں سپردخاک

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کا نمازجنازہ ادا،مقامی ...
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کا نمازجنازہ ادا،مقامی قبرستان میں سپردخاک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ انتقال کرگئیں۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی والدہ کی نمازجنازہ آبائی علاقے لطیفال میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر قانون قانون فروغ نسیم، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاربھی شریک تھے۔ان کے علاوہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، حنیف عباسی، علیم خان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید :

قومی -