میئر کراچی وسیم اختر نے میونسپل یوٹیلیٹی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی پر ناقابل یقین رعایت کا اعلان کر دیا

میئر کراچی وسیم اختر نے میونسپل یوٹیلیٹی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی پر ...
میئر کراچی وسیم اختر نے میونسپل یوٹیلیٹی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی پر ناقابل یقین رعایت کا اعلان کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی وسیم اختر نے میونسپل یوٹیلیٹی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی پر 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق میئرکراچی وسیم اخترنےمیونسپل یوٹیلیٹی سروسز کے بقایاجات کی ادائیگی پر25فیصدرعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین سے درخواست کی ہے کہ صارفین اس رعایت سے فوری فائدہ اٹھائیں۔واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جولائی 2019 سے دسمبر 2019 تک کے صارفین کو میونسپل یوٹیلیٹی سروسز کے بل جاری کئے ہیں اور عوام کی آسانی کے لئے بل جمع کرانے کی تاریخ میں 20 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔ کرنٹ بل کی ادائیگی میں اضافی رقم توسیع شدہ تاریخ کی حد میں شامل نہیں ہوگا اور پہلے سے جاری کردہ بلز توسیع شدہ تاریخ تک درست رہیں گے، بل کی ادائیگی تمام متعلقہ بینکوں میں کی جاسکتی ہے۔ ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکسز ڈپارٹمنٹ نایاب سعید نے بتایا کہ ساڑھے 13 لاکھ صارفین کو بل بھیجے جاتے ہیں ۔انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ان بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -