پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کیلئے امپائرز کا اعلان ہو گیا

پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کیلئے امپائرز کا اعلان ہو گیا
پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کیلئے امپائرز کا اعلان ہو گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیمی فائنل اور فائنل میچز میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے ممبران علیم ڈار اور مائیکل گف بھی امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے سب سے زیادہ 42 میچوں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار اور احسن رضا پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان سیمی فائنل میچ میں فیلڈ امپائر ہوں گے۔ شوزب رضا تھرڈ اور طارق رشید فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ محمد انیس پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شام کے وقت شیڈول لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے سیمی فائنل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر مائیکل گف اور راشد ریاض فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔ آصف یعقوب تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ سری لنکا کے روشن ماہنامہ میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update