کرس لین جاتے جاتے بھی پاکستانیوں کے دل ’چرانے‘ سے باز نہ آئے

کرس لین جاتے جاتے بھی پاکستانیوں کے دل ’چرانے‘ سے باز نہ آئے
کرس لین جاتے جاتے بھی پاکستانیوں کے دل ’چرانے‘ سے باز نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز کرس لین اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے کی بڑی خوشی ہے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم جیل کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق کرس لین کا کہنا تھا کہ مجھے دن میں کھیلنا اچھا لگتا ہے اور ملتان سلطانز کیخلاف اہم میچ میں سنچری بنا کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں کیونکہ 5 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد سیمی فائنل میں جانا بہت ہی اچھا ہے۔ اگرچہ خالی سٹیڈیم میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن میدان میں اپنے اندر انرجی پیدا کرنا ہوتی ہے۔
کرس لین کا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹنگ میں مومینٹم بنایا اور اسے جاری رکھا جس کے باعث میچ جیتنے میں کامیاب رہے تاہم میں تمام شائقین بالخصوص لاہور کے شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو لیگ کے میچز کے دوران ہمیں سپورٹ کرنے آتے رہے ہیں۔
کرس لین کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں پہنچ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ناصرف سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرے گی بلکہ فائنل میچ بھی جیتے گی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -