”میرے والد نے کہا تمہیں پاکستان جانا چاہئے اور۔۔۔“ معین علی نے دورہ پاکستان کے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے زبردست انکشاف بھی کر دیا

”میرے والد نے کہا تمہیں پاکستان جانا چاہئے اور۔۔۔“ معین علی نے دورہ پاکستان ...
”میرے والد نے کہا تمہیں پاکستان جانا چاہئے اور۔۔۔“ معین علی نے دورہ پاکستان کے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے زبردست انکشاف بھی کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے معروف آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں میری شرکت کی ایک اہم وجہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی تھی اور میں یہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معین علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پاکستان کے ماحول اور فرنچائز کرکٹ سے بھی لطف اندوز ہونا چاہتا تھا لیکن پی ایس ایل میں شرکت کی اصل وجہ یہ تھی کہ میں پاکستان میں دوبارہ کرکٹ ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا تھا تاکہ پاکستانی عوام بھی اچھے کھلاڑیوں کو سامنے کھیلتا ہوا دیکھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے آباد اجداد کا پاکستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے یہاں آنا اور کھیلنا ایک مختلف تجربہ ثابت ہوا، میرے والد چاہتے تھے کہ میں یہاں آ کر کر کھیلوں اور یہ تجربہ بہت شاندار رہا، میں نے یہاں جو تین میچز کھیلے، ان میں ماحول ناقابل یقین تھا اور یہ اب تک کا میرا سب سے بہترین تجربہ رہا۔

جب ان سے مستقبل میں انگلینڈ کے ممکنہ دورہ پاکستان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم یہاں کا دورہ کرتی ہے تو میں اس کیلئے سب سے اہم کردار ادا کروں گا، اس سے بقیہ دنیا کو بھی پیغام جائے گا جو کرکٹ کیلئے بہترین ہو گا۔اگر مجھ سے دورہ پاکستان کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو میں یقینا سچائی سے کام لوں گا اور جانبدار رویہ نہیں اپناؤں گا، میں جو کچھ بھی سوچتا ہوں اس بارے میں آگاہ کر دوں گا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -