”ایک نیک شخص کے خواب میں رسول پاکﷺنے فرمایاکہ موجودہ صورتحال میں یہ قرآنی آیات پڑھیں تو حفاظت ہو گی “مفتی تقی عثمانی کا بڑا دعویٰ

”ایک نیک شخص کے خواب میں رسول پاکﷺنے فرمایاکہ موجودہ صورتحال میں یہ قرآنی ...
”ایک نیک شخص کے خواب میں رسول پاکﷺنے فرمایاکہ موجودہ صورتحال میں یہ قرآنی آیات پڑھیں تو حفاظت ہو گی “مفتی تقی عثمانی کا بڑا دعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دار العلوم کراچی کے سربراہ اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی جائے ،مساجد میں صفوں کے بجائے فرش پر نماز ادا کی جائے تو مناسب ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کا خطبہ ایک ڈیڑھ منٹ تک محدود کیا جا سکتا ہے،ماہرین اگر مصافحہ نہ کرنے کا کہتے ہیں تو نہیں کرنا چاہیے کیو نکہ مصافحہ فرض یا واجب نہیں۔

نجی نیوز چینل ’سماءنیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ  ایک نیک شخص جس  کو اکثر  رسول پاک ﷺکی خواب میں زیارت ہوتی رہتی ہے،اُس شخص نے مجھے بتایا کہ اُسے نبی کریم ﷺ کی خواب میں زیارت ہوئی  جسمیں رسول پاکﷺنے فرمایا  کہ موجودہ حالات کے اندر 3مرتبہ سورہ فاتحہ،3مرتبہ سورہ اخلاص اور313 مرتبہ ’حسبنا اللہ و نعم الوکیل‘ پڑھیں  تو اس بیماری سےحفاظت رہے گی۔

مزید :

قومی -روشن کرنیں -