مونس الٰہی نے حکومتی کاوشوں کا پول کھول دیا ،کرونا وائرس کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی ناراض ہو جائیں گے

مونس الٰہی نے حکومتی کاوشوں کا پول کھول دیا ،کرونا وائرس کے بارے ایسی بات ...
مونس الٰہی نے حکومتی کاوشوں کا پول کھول دیا ،کرونا وائرس کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی ناراض ہو جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق  کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن مونس الٰہی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے خطرات سے پریشان عوام صرف حکومتی بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری مونس الٰہی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس وبا سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی تیاری فی الحال ناکافی ہے اور ابھی تک بیماری کی تشخیص کیلئے ضروری اقدامات نہیں کیے گئے، لوگ ہزاروں روپے فیس دے کر پرائیویٹ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں، عام اور غریب آدمی کے یہ بس سے باہر ہے کہ وہ مرض کی تشخیص کیلئے اتنی بھاری رقم خرچ کرے جبکہ وہ آسمان سے چھوتی مہنگائی سے پہلے ہی پریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ بیرون ملک حفاظتی ماسک بھیجنے کے بجائے اندرون ملک اپنے ٹاسک پر توجہ دیں اور اس مرض کی تشخیص کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ پرائیویٹ لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کے مالکان کو اعتماد میں لے کر فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں جبکہ حفاظتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانا بھی ضروری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور