”ملتان سلطانز کیخلاف میچ اہم ہے اس لئے۔۔۔“ وہاب ریاض نے زوردار اعلان کر دیا

”ملتان سلطانز کیخلاف میچ اہم ہے اس لئے۔۔۔“ وہاب ریاض نے زوردار اعلان کر دیا
”ملتان سلطانز کیخلاف میچ اہم ہے اس لئے۔۔۔“ وہاب ریاض نے زوردار اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کیخلاف اہم میچ ہے اور اس میں ایک اچھا کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کا پہلا سیمی فائنل منگل کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔ پشاور زلمی کے کپتان فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف اہم میچ ہے اس لئے ایک اچھا کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے کیونکہ اب ہمارے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور جو غلطیاں ہم سے ہوئیں انہیں دور کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے غیر ملکی کھلاڑی واپس چلے گئے ہیں لیکن اب ہم اس بارے نہیں سوچ رہے بلکہ ایک اچھا کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے اور اس مقصدکیلئے ہی سکندر رضا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، بیٹنگ لائن اپ میں ان کی موجودگی کا فائدہ ہوگا، ڈیرن سیمی کو کھلانے کے بارے میں وہاب ریاض نے کہا کہ وہ دستیاب ہیں انہیں کھلانے کا چانس بھی ہے وہ ٹریننگ کررہے ہیں دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے کھیلتے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے، ایسے میں سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں کی صحت کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے کراو¿ڈ کو مس کریں گے کیونکہ پی ایس ایل کے دوران کراو¿ڈ بڑی تعداد میں سٹیڈیم آیا اب ہمیں امید ہے کہ شائقین ٹی وی پر میچز دیکھیں گے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update