پہلا سیمی فائنل، وہاب ریاض کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

پہلا سیمی فائنل، وہاب ریاض کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے بھی دبنگ ...
پہلا سیمی فائنل، وہاب ریاض کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فائیو کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کیخلاف سیمی فائنل ایک تگڑا میچ ہو گا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے جانے سے ہماری ٹیم کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا پہلا سیمی فائنل منگل کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان دوپہر 2 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے جانے کے باوجود پشاور زلمی ایک مضبوط ٹیم ہے جس میں شامل کھلاڑی قومی کرکٹ کے بڑے نام ہیں، اس لئے یہ ایک تگڑا میچ ہوگا۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمارے دو غیر ملکی کھلاڑی واپس گئے ہیں جبکہ تین کھلاڑیوں کی خدمات ابھی حاصل ہیں، ہمارا اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس لئے چلے جانے والے غیر ملکی کھلاڑیوں سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔خوشدل شاہ اور روحیل نذیر بھی لاہور قلندرز کے خلاف جاندار کھیلے، ہمارے پاس آپشنز ہیں اس لئے ایک اچھا کمبی نیشن اتاریں گے۔

شان مسعود کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اوور کانفیڈنٹ نہیں تھے، لاہور قلندرز ایک مضبوط ٹیم ہے اور وہ اچھی کرکٹ کھیلی، ہماری ٹیم میں شامل تمام باﺅلرز نے اچھی باﺅلنگ کرنے کی کوشش کی لیکن کرس لین اور فخر زمان سامنے کھڑے تھے جنہوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -