”ہم نے لاہور قلندرز کیخلاف سارا پلان تیار کر لیا ہے اور۔۔۔“ سیمی فائنل سے پہلے عماد وسیم کھل کر میدان میں آ گئے

”ہم نے لاہور قلندرز کیخلاف سارا پلان تیار کر لیا ہے اور۔۔۔“ سیمی فائنل سے ...
”ہم نے لاہور قلندرز کیخلاف سارا پلان تیار کر لیا ہے اور۔۔۔“ سیمی فائنل سے پہلے عماد وسیم کھل کر میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بلاشبہ بہت اچھی ہے لیکن سیمی فائنل کیلئے ہم نے ان کیخلاف منصوبہ بندی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کا پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل جیسے میچ میں کراچی کنگز کی قیادت کرنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لاہور قلندرز ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہم نے ان کیخلاف منصوبہ بندی کر لی ہے اور بس اپنے پلان پر عمل کرنا ہے۔ ہم یہ میچ جیتنے کیلئے بہت پرامید ہیں کیونکہ ہمارے پاس باﺅلنگ اور بیٹنگ، دونوں شعبوں میں ہی بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -