بجلی صارفین پر مزید ایک ہزار 60 ارب کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں 

بجلی صارفین پر مزید ایک ہزار 60 ارب کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں 
بجلی صارفین پر مزید ایک ہزار 60 ارب کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے بجلی صارفین پر مزید ایک ہزار 60ارب(10کھرب 60 ارب)روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، پاور ڈویژن نے یہ منصوبہ گردشی قرض میں اضافہ ختم کرنے کیلئے تیارکیا ہے،کابینہ کی توانائی کمیٹی نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق مجوزہ منصوبےکے مطابق مالی سال23-2022ءتک گردشی قرض میں اضافہ صفرہوجائیگا،اس کےلیےسوا دو  برسوں میں فی یونٹ بجلی چار روپے60 پیسےمہنگی کرنیکی تجویز  ہے،رواں مالی سال بجلی مہنگی کرکے40ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔مالی سال 22-2021ء میں بجلی مہنگی کر کے 458ارب روپے صارفین سے ملیں گے اور مالی سال 23-2022ءمیں  صارفین پر مزید 562ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

منصوبے کے مطابق آزاد کشمیرحکومت کو دی جانے والی بجلی سے 96ارب اضافی آئیں گے،بجلی وصولیوں میں بہتری سے 204ارب روپے اضافی آئیں گے، بجلی نقصانات میں کمی سے130ارب روپے کی بچت ہوگی،کےالیکٹرک سے303ارب روپےملیں گے،مجوزہ منصوبےکے تحت پاور سیکٹرکو 378ارب روپے کی اضافی سبسڈی کو وفاقی بجٹ کاحصہ بنایاجائیگا، پاورہولڈنگ کمپنی کے قرض کے68 ارب روپے سرکاری قرض میں منتقل ہوجائیں گے، مجوزہ پلان کی منظوری ای سی سی اور  وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

مزید :

قومی -