عمران نیازی قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کو بھی ربڑ سٹمپ بنانا چاہتے ہیں: پلوشہ خان

عمران نیازی قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کو بھی ربڑ سٹمپ بنانا چاہتے ہیں: پلوشہ ...
عمران نیازی قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کو بھی ربڑ سٹمپ بنانا چاہتے ہیں: پلوشہ خان

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ووٹ پر ڈاکہ مارنا سینیٹ کے وقار پر حملہ ہے،عمران نیازی قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کو بھی ربڑ اسٹمپ بنانا چاہتے ہیں، اس لئے اُنہوں نے اپنے اتحادی کی مدد سے رولنگ پر چیئرمین سینیٹ بنایا ہے۔

نومنتخب سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ تمام جمہوریت پسندوں کو عمران نیازی کے شر سے آئین اور جمہوریت کو بچانا ہوگا،آصف علی زرداری نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے وفاق سے صوبوں کے شکوے ختم کئے تھے، یہ کہنا درست ہوگا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور بھرتی کئے ہوئے کرائےکےترجمان کبھی کھلےعام اورکبھی دبےالفاظ میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کےخلاف بیان بازی کرتے ہیں عادی ووٹ چور منظم انداز میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے خلاف شور مچا کر قوم کو پی ڈی ایم کے سینیٹروں کے خلاف گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر عوام متحد ہے کوؤں کے شور سے متاثر نہیں ہوں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ چوروں کو من مانی کرنے نہیں دیں گے، کٹھ پتلی اور ووٹ چور حکومت کی سینیٹ میں سخت مزاحمت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -