سلیکٹڈ حکومت ادارے بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے ، پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بدنیتی اور انتقام پر مبنی قرار دیدیا 

سلیکٹڈ حکومت ادارے بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے ، پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے ...
سلیکٹڈ حکومت ادارے بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے ، پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ بدنیتی اور انتقام پر مبنی قرار دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے حکومت کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کے استعفے کے مطالبے کو بدنیتی اور انتقام پر مبنی قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایسے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت کا چیف الیکشن کمشنر اور اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ مضحکہ خیز اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ واضح ہوگیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ادارے بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے،حکومت کا الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کا مطالبہ الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہونے اور اس پر دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے، اگر حکومت کو کسی فیصلے پر تحفظات ہیں تو آئین اور قانونی راستے موجود ہیں۔

نیئرحسین بخاری نے کہا کہ حکومت کا الیکشن کمیشن کےمستعفی ہونےکامطالبہ بدنیتی پرمبنی اور انتقام لیناہے،جو ادارے حکومت کے اشاروں پر کام کریں موجودہ حکومت ان سے خوش نہیں ہوتی،ایک ایک کرکے حکومت اداروں کو کمزوراور جان بوجھ کر متنازعہ بنا رہی ہے، پیپلزپارٹی آئینی اور قانونی فیصلوں میں الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔