دورہ جنوبی افر یقہ، وسیم اکرم نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا 

دورہ جنوبی افر یقہ، وسیم اکرم نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے لئے دورہ جنوبی افریقہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس دورہ میں کامیابی حاصل کرے گی دورہ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کیاگیا ہے اور ہر شعبہ کے کھلاڑی موجود ہیں خاص طور پر نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی دیکھنے کے لائق ہوگی ان کے لئے عمدہ پرفارمنس دکھانے کا بہترین موقع ہے امید ہے کہ وہ توقعات پر پورا اتریں گے وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز ملتوی ہونے کا دکھ ہے مگر امید ہے کہ نئے شیڈول میں بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور کامیابی سے باقی کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ کی طرح میں بھی پی ایس ایل کے میچز کے ملتوی ہونے پر اداس ہوں مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے حالات کے مطابق درست فیصلہ کیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے پہلے ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -