مثبت کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی استعداد بڑھاتے ہیں،اسفند یار
لاہور(پ ر)چیئرمین مری بروری کمیٹی اسفند یار بھنڈار نے کہا ہے کہ کھیلیں نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی استعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت میں نکھار پیدا اور کردار میں پختگی پیدا کرتی ہیں جس سے نوجوان زیادہ ہمت حوصلہ اور خود اعتمادی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں
اور کھیلیں صحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ہمیں کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ریس کورس پارک راولپنڈی میں 117 ویں ایم پی بھنڈرا میموریل پولو کپ فائنل میچ میں کامیاب ٹیم میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا پولو ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی سوئیڈن کے سفیر ہینرک پرسیون تھے فائنل میں اے ایس سی اقبال ٹیم نے چھ گول کرکے حریف پی اے ایف کی ٹیم کو شکست سے دوچار یکا جنہوں نے5-1 گول کئے مہمان خصوصی نے کھیلوں کے فروغ کے لئے مری بروری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مری بروری کے تاریخی اہمیت کے حامل پولو ٹورنامنٹ کا آغاز1904 میں ہوا تھا۔