کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق: قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ملتوی 

  کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق: قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ملتوی 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی یونائیٹیڈ کی کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آنے پر مقابلے فوری طور پر روک دئیے گئے۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے بعد کراچی میں جاری نیشنل ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ کے مقابلے بھی کورونا پازٹیو کیس سامنے آنے پر روک دینے گئے ہیں۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی یونائیٹیڈ کی کھلاڑی کی رپورٹ پازٹیو آنے پر مقابلے فوری طور پر روک دئیے گئے ہیں، جب کہ کراچی یونائیٹڈ سمیت چار ٹیموں کو کوویڈ ٹیسٹنگ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کوویڈ ٹیسٹنگ کے اخراجات فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی، جب کہ کوویڈ رپورٹس کے بعد ہی مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا جائے گا منتظمین کا کہنا ہے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے فوری طور پر ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -