ٹین پن باؤلنگ کپ 23مارچ سے شروع ہو گا

 ٹین پن باؤلنگ کپ 23مارچ سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان ٹین پن باؤلنگ کپ ٹورنامنٹ23 مارچ سے لیژر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گا۔گذشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16، ڈیف اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں 30 مارچ تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اورکھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے جس کمی کو پورا کرنے کے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہو گی، اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکیں گے اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔