دنیا میں ملک کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے، ماریہ طور

    دنیا میں ملک کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے، ماریہ طور

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ویمن سکواش کھلاڑی ماریہ طور نے کہا کہ ملک کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے اور اس مقصد کے لئے بھرپور محنت کررہی ہوں کھیل کا بچپن سے ہی شوق تھا اور سکول دور سے ہی سکواش مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا ماریہ نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث کھیل کو بہت نقصان ہوا ہے اور ایک مرتبہ دوبارہ وباء کے باعث کھیلوں کا ملتوی ہونا باعث تشویش ہے

 ہر کھلاڑی کو احتیاطی تدابیرپر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ماریہ نے کہا کہ بیرون ملک کئی ایونٹس اپنے نام کرچکی ہوں اور جب بھی کوئی مقابلہ جیتتی ہوں بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے کیونکہ میں آج جس مقام پر ہوں پاکستان کی بدولت ہے پرستاروں نے میری ہمیشہ بھرپو ر حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -