بینک الفلاح اورسٹیٹ لائف انشورنش کے مابین معاہدہ 

بینک الفلاح اورسٹیٹ لائف انشورنش کے مابین معاہدہ 

  

لاہور(پ ر)بینک الفلاح اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے حال ہی میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانا اور بینک الفلاح کی سروسز کے پورٹ فولیو کو وسعت دینا ہے۔اس معاہدے کے تحت، بینک الفلاح، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی جانب سے پریمیم اور قرض کی اقساط کے زرِ نقد کے انتظام وانصرام کے لیے پاکستان بھر میں 700 سے زائد برانچوں پر مشتمل اپنے بینکنگ نیٹ ورک کا آغاز کررہا ہے۔اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی پاکستان میں بیمہ پالیسی فراہم کرنے والے سب سے بڑے ا داروں میں سے ایک ہے اور یہ سہولت اس کے صارفین کو آسان اور سہل طریقے سے ادائیگیاں کرنے میں طویل وقت تک معاونت فراہم کرے گی۔اس تقریب میں بینک الفلاح کی نمائندگی بینک کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کی جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نمائندگی، ادارے کے چیئرمین، محمد سہیل خان راجپوت نے کی۔تقریب میں بینک الفلاح اور اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کی اعلیٰ انتظامیہ بھی موجود تھی۔ترجمان کے مطابق، اعلیٰ اقدار کی پراڈکٹس اور سروسز کے آغاز کے ذریعے اس شراکت داری نے بینک کے صارفین کی مالی ضروریات کو پورا کرنے اور اس سے تجاوز کرنے کے حوالے سے بینک الفلاح کے نظریہ کو مزید تقویت بخشی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک الفلاح کے صدر اور سی ای اوجناب عاطف باجوہ نے کہا کہ "یہ ایک عظیم سنگ میل ہے جو ہم نے مشترکہ طور پر حاصل کیااور یہ بینک الفلاح کے لیے ایک غیر معمولی اعزاز ہے جو اسٹیٹ لائف کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ یہ معاہدہ،اسٹیٹ لائف جیسی کارپوریشنز کو قابل قدر پراڈکٹس سے فائدہ اٹھانے اور زر نقد کے انتظام وانصرام کے حوالے سے اپنی کارکردگی کو بڑھانے کے قابل بناتاہے۔انہوں نے اس معاہدے سے SLIC کو بہتر منافع ملنے اور اس کے صارفین کو مزید بہتر خدمات کی فراہمی کی توقع کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسے دورمیں داخل ہورہے ہیں۔

جہاں لین دین(ٹرانزیکشنز)، ادائیگیوں اور وصولیابیوں کو زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ چلنا ہوتا ہے اور اس طرح کی پراڈکٹس کا تعارف،ان ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے میں معاون و مددگار ہوگا۔

اسلام آباد(اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار 

مزید :

کامرس -