کاہنہ، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹی کو قتل کر ڈالا، وارداتوں میں متعدد شہری بھی لٹ گئے

کاہنہ، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹی کو قتل کر ڈالا، ...

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں ماں کمسن بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئی جبک شہر میں ڈکیتی اور چوری کی دیگر وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر اشیا سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ہیر کا رہائشی دلاور نامی رکشہ ڈرائیور اپنی بیوی عائشہ بیٹیوں ماہین، عاقیہ، فلک بی بی اور بیٹے حارش کے ہمراہ شادی کی تقریب سے واپس آرہا تھا کہ کاہنہ کے علاقے سوئے آصل کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوو ں نے لوٹ مار کیلئے رکشے کو روکا اور گن پوائنٹ پر 18ہزار روپے چھین لیے اس دوران ڈاکو نے عائشہ بی بی کی بالیاں نوچنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث عائشی بی بی اور بیٹی ماہین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے واقعہ پر آئی جی پنجاب نے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی  مقدمہ رکشہ ڈرائیور کی مدعیت میں درج کرلیاگیاجبکہ ڈیفنس اے کے علاقے میں مسلح ڈاکو مصطفی خان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 9لاکھ 75ہزار روپے نقدی اور دیگر اشیاء  لوٹ کر فرار ہو گئے باغبانپورہ کے علاقے میں دو ڈاکو پولیس اہلکار ٹی ایس ائی ناصر اشرف سے گن پوائنٹ پر 15ہزار نقدی اور موبائل، گرین ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو کلینک بند کر گھر جاتے ہوئے شہری حسن عباس سے 55ہزار نقدی اور موبائل فون، مناوان کے علاقے مرل ماڑی میں 4 ڈاکو کبیر احمد سے 1لاکھ 20ہزار نقدی،موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، مانگا منڈی کے علاقے سے ندیم کی گاڑی، لوئر مال میں معیز علی، ملت پارک میں ریاض عباس، گلشن راوی سے افتخار الحسن، نواں کوٹ سے سید اعجاز شاہ۔محمد زبیر اور محمد اظہر۔ شیراکوٹ سے خلیق الحسن سے مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر کے لے گئے۔

مزید :

علاقائی -