ایم این ایم موٹر سکینڈل، نیب  کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم  

  ایم این ایم موٹر سکینڈل، نیب  کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم  

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے ایم این ایم موٹر سکینڈل میں ملوث احمد سیال سمیت 32 ملزمان کے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیاہے،ریفرنس پر سماعت شروع ہوئی تو جیل حکام نے زیرحراست علی احمد،یاسر سمیت 21 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،نیب کے پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کاجلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا تھوڑی مہلت دی جائے،عدالت استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،ملزمان پر شہریوں سے مبینہ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -