آمدن سے زائداثاثہ جات کیس، نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم

    آمدن سے زائداثاثہ جات کیس، نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین اور شریک ملزم انجم زمان کے کیس کی سماعت 29مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع بھی کردی   کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جیل حکام نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا، نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلد دائر کردیا جائے گا،عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،نیب کے مطابق ملزمان سے سرکاری پراجیکٹس کی دستاویزات سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے بنکوں کی اکاؤنٹس سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دیا ملزم مظہر حسین کے بنک اکاؤنٹ سے مختلف اوقات میں بھاری ٹرانزیکشن ہوتی رہی، ملزم پر 70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاؤنٹ بنانے کا الزام ہے، ملزم نے ایمنیسٹی سکیم کے نام پر کروڑوں روپے کا اپنے اور اہلخانہ کے اثاثہ جات میں اضافہ کیا۔

مزید :

علاقائی -