پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں بغیر ماسک داخلہ پر پابندی عائد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرزعمران احمد ملک نے کورونا وائرس کی تیسری لہرکے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد کر دی پولیس لائنز میں داخلے سے قبل تمام اافسران و اہلکاروں کیلئے ماسک اور ہینڈ سینٹائزر کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے داخلی گیٹ پر ڈس انفیکشن ٹنل نصب کر دی گئی ہے جس کے ذریعے تمام اہلکار و دیگر افراد کو ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے دفاتر اور فیلڈ میں تعینات تمام جوان حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔