نیشنل ہائی وے اتھارٹی کرپشن کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 نیشنل ہائی وے اتھارٹی کرپشن کیس، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی فاضل جج نے ملزمان کو 29 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا   عدالت نے ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزموں کو طلبی نوٹس جاری کررکھے ہیں نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمان میں نوید مراد، شوکت حسین اور اعجاز شامل ہیں، نیب کے مطابق ملزمان پر حکومتی خزانے کو 60 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ملزمان نے بہاولپور تا رحیم یار خان روڈ توسیع منصوبے میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کیں۔

مزید :

علاقائی -