منی لانڈرنگ الزام، لیگی رہنما پومی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

 منی لانڈرنگ الزام، لیگی رہنما پومی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)ایف آئی اے کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما پومی بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی  ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز الحسن نے پومی بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست گزارکاموقف ہے کہ وہ بے قصور ہے،اسے بے بنیاد الزامات میں الجھایا جا رہا ہے، درخواست گزارکایہ دعویٰ بھی ہے کہ اس کاتعلق اپوزیشن کی ایک جماعت سے ہے اس لئے انہیں سیاسی طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حقائق کے برعکس مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے اس لئے عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پروکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -