پنجاب پولیس کو فورس سے مددگار سروس میں تبدیل کرنا مشن ہے: آئی جی 

پنجاب پولیس کو فورس سے مددگار سروس میں تبدیل کرنا مشن ہے: آئی جی 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کو فورس سے مدد گار سروس میں تبدیل کرنا اور شہریوں کی پولیس تک باآسانی رسائی کو مزید آسان بنانا میرا مشن ہے جس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سمیت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مقصد کے حصول کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے مزید کہاکہ پولیس سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے متعدد موبائل ایپس اور پروگرام شروع کئے گئے ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، کرایہ داری اندراج، ملازمین اور فارنر رجسٹریشن ایپ، ویمن سیفٹی، ٹورسٹ فیسی لیٹیشن ایپ، پولیس خدمت مرکز اور راستہ ایپ سمیت دیگر شامل ہیں اور ان ایپلی کیشنز کی بدولت نہ صرف پبلک سروس ڈلیوری کا عمل مزید فاسٹ ٹریک ہوا ہے بلکہ شہری گھر بیٹھے موبائل فون سے ہی یہ سہولیات حاصل کرکے اپنے قیمتی وقت اور سرمائے کی بھی بچت کر رہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ جھوٹی درخواستوں دینے والوں کے خلاف دفعہ 182کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور تمام تھانوں میں شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے وکٹم سپورٹ آفیسر کو تعینات کرنے بارے پلاننگ کی جائے جدید ٹیکنالوجی کے حامل تمام سروس ڈلیوری پراجیکٹس کی افادیت برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ و انسپکشن پر خاص توجہ دی جائے۔ان خیالات کا اظہار سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ریفارمز سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پبلک سروس ڈلیوری اورمحکمانہ امور میں مزید بہتری بارے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اور ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر نے آئی جی پنجاب کو مختلف پراجیکٹس کی کارکردگی اور ان کی اپ گریڈیشن کیلئے ہونے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان، ڈ ی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشن سید ذیشان رضا اور سنٹرل پولیس آفس کے مطالعاتی دورے پر آئے زیر تربیت افسران محمد معارج جلیل اور نبیل احمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 

مزید :

علاقائی -