بصیر پور،بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
چورستہ میاں خاں،بصیر پور (نمائندہ پاکستان نامہ نگار)بس کی موٹر سائیکل کوٹکر،ایک ہلاک دوسرا شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق بصیر پور کے قریب دوموٹر سائیکل سوار نوجوانوں کوتیز رفتار مسافر بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار نواحی گاؤں نہال مہار کارہائشی چوبیس سالہ نوجوان علی حیدر ولد محمداحمد شدید زخمی ہوکرموقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ اسکاساتھی شدیدزخمی ہوگیاجسے ریسکیو ایمرجنسی ٹیم نے مقامی اسپتال منتقل کردیاجسکی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے۔