کوٹ رادھا کشن: ویگن ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،14زخمی

کوٹ رادھا کشن: ویگن ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،14زخمی

  

قصور،کوٹ رادھاکشن(بیورو رپورٹ، نامہ نگار) تیز رفتار ٹویوٹا ویگن اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم  ایک شخص جاں بحق چودہ افراد زخمی  چار کی حالت نازک تفصیلا ت کے مطابق رائیونڈ سے پتوکی جانے والی تیز رفتار ٹویوٹا ویگن ظفرکے کے پھاٹک کے قریب بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی تیزر فتار ٹرالی سے ٹکرا گی جس کے باعث ٹویوٹا میں سوار عرفان، شریفاں بی بی، راقیہ، طارق، عبدالجبار، زاہدہ بی بی، شکیلہ بی بی، مختیاراں بی بی، شریفاں بی بی، ارشادبی بی، شوکت علی، محمدحسین، عنایت علی وغیرہ زخمی ہوگیے زخموں میں پینتا لیس سالہ ویگن کا ڈرائیوڑ طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ چار زخموں کی حالت نازک ہے حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسیکو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخموں کو ہسپتال پہنچ دیا ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار ی کی وجہ سے پیش آیا۔ 

مزید :

علاقائی -