ملک کی ترقی میں ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے: اعجاز عالم آگسٹین

ملک کی ترقی میں ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے: اعجاز عالم آگسٹین

  

  لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ انسانیت دشمن کارروائیاں کرنیوالوں سفاک درندوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا کیونکہ کوئی بھی مذہب کسی گھناؤنے فعل کی ترغیب نہیں دیتا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے کرائسٹ چرچ یوحنا آباد میں ہونیوالی خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ تقریب میں ایم پی اے ہارون عمران گل، پیٹر گل، تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور اقلیتوں سے وابستہ نمائندگان بھی موجود تھے۔تقریب میں پاکستا ن کی بقاء  و سلامتی کے لیے ساتھ خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ ہرفردِ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالے، 30کروڑ کی لاگت سے یوحنا آباد کو ماڈل سٹی بنا یا جا رہا ہے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ئے تاکہ عوام  کورونا سے حفاظت رہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -