کشمیر میں بھارتی جارحیت بڑھتی جاری ہے،رانا عارف

  کشمیر میں بھارتی جارحیت بڑھتی جاری ہے،رانا عارف

  

 لاہور(پ ر)تحر یک انصاف  شالامارٹاؤن کے جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم میں شدت بدتر ین دہشت گردی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پر طما نچہ ہیں۔ اپنے دفتر میں کشمیری نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عارف نے کہا کہ کشمیر میں ہر گزرتے دن کیساتھ بھارتی افواج کی بدتر ین دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے۔

  جسکے خلاف دنیا کو تماشہ دیکھنے کی بجائے اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ کشمیر یوں پر مظالم کا سلسلہ بند کر کے کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق انکو آزادی دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -