کرپٹ مافیاز کو کبھی بھی این آر او نہیں ملے گا،ملک زمان نصیب

  کرپٹ مافیاز کو کبھی بھی این آر او نہیں ملے گا،ملک زمان نصیب

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک زمان نصیب  نے سینٹ انتخابات میں چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کی کامیابی کو قائد عمران خان کی بہترین حکمت عملی اور مدبرانہ بصیرت نے پی ڈی ایم کو تاریخ کی بدترین دھول چٹائی ہے۔ حکومت کو گھر بھیجنے کے خواب دیکھنے والے حکومت مخالف کرپٹ مافیا عناصر کو عمران خان کبھی این آر او نہیں دیں گے۔ قوم کے خون پسینے کی کمائی سوئس بینکوں میں بھر کر سینٹ انتخابات میں نوٹوں کی تجوریوں کے منہ کھول دیئے گئے نوٹوں کی سیاست کرنے والی پی ڈی ایم دولت کے دریا بہا کر بھی ناکام ٹھہری۔

  قائد عمران خان کی دیانتداری سچائی سادگی اور صاف نیت کو قدرت نے کامیابی بخشی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانچ سالہ آئینی مدت کامیابی سے پوری کرے گی۔ انشااللہ مسائل مشکلات تکالیف کا سفر جلد ختم ہوجائے گا۔ قوم کی خوشحالی ترقی روشنی کی روشن سحر قریب ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -