عوام نے نام نہاد تبدیلی کو مسترد کر دیا،اشرف بھٹی

  عوام نے نام نہاد تبدیلی کو مسترد کر دیا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہورکے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام نے نام نہاد تبدیلی کو مسترد کر دیا ہے اڑھائی برس گزر چکے ہیں مگر آج بھی عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں تبدیلی حکومت عوام کے لیے ایک وبال جان بن چکی ہے اگر حکمرانوں نے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم نہ کیا تو ان کا انجام عبرتناک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔ ملک کے عوام کو پیپلز پارٹی جیسے لیڈر بلاول بھٹو کی ضرورت ہے ان کے پاس عوام کے مسائل کے حل کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ وزیر اعظم جہاں جاتے ہیں وہاں بڑے بڑے اعلانات تو کردیتے ہیں مگر ان پر عملاً کوئی پیش رفت نہیں ہوتی۔ قوم کو لالی پاپ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور حقیقی ریلیف دیا جائے۔