وزیر اعظم کرپٹ عناصر کو انجام سے دوچار کریں گے،شنیلا روتھ

  وزیر اعظم کرپٹ عناصر کو انجام سے دوچار کریں گے،شنیلا روتھ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کو عوام اور جمہوریت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کر پشن کر نیوالوں کو انکے انجام سے دوچار کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان وزیر اعظم بنے ہیں اپوزیشن کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انشا اللہ نہ صرف حکومت آئینی مدت پوری کر یگی۔

 بلکہ آنیوالی حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور سینٹ کے ذریعے ملکی مفاد میں بھر پور قانون سازی کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -