صادق سنجرانی کی کامیابی عوام کی جیت ہے،چوہدری سلیم بریار

  صادق سنجرانی کی کامیابی عوام کی جیت ہے،چوہدری سلیم بریار

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے  چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا آفریدی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی عوام اور پاکستان کی فتح ہے۔ انہوں نے حکومت کی طر ف سے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند اور درست سمت قدم قرار دیا۔

ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سینٹ انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے بھی کوششیں کیں تھیں لیکن اپوزیشن نے اسے ناکام بنادیا اب اپوزیشن چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں ناکامی کے بعد واویلا کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کرے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ میں مسترد  ووٹ قیادت کو مسترد کرنا ہے ان انتخابات میں کرپشن مافیا کو شکست ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی طرف سے مارچ اور استعفوں کی سیاست ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔یہ تحریک اپنی کرپٹ اور مفرور قیادت کو بچانے کی ناکام کوشش ثابت ہوگی۔سینٹ انتخابات میں عوام ان کے قول و فعل کے تضاد کو پہچان گئے ہیں اب وہ ان کے کسی بھلاوے میں نہیں آئیں گے۔حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں متحد ہیں اور اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -