حکومت تعلیمی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنارہی ہے، گورنرپنجاب 

حکومت تعلیمی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنارہی ہے، گورنرپنجاب 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ کار دار کی قیادت میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کی ملاقات۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ بچیوں کی کم عمر میں شادی کے جرائم میں ملوث افراد کسی معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے ان کیخلاف آئین وقانون کے مطابق سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔حکومت تعلیمی اداروں میں شفافیت اور میرٹ کوہر صورت یقینی بنا رہی ہے۔ چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کی خاتون ایم پی اے اعظمی کار دار کی قیادت میں وفد کی ملاقات کے دوران ناوال حیدر نے گور نر پنجاب کو بچوں کے حقوق اور ان کو در پیش مسائل کے حوالے سے بر یفنگ دی۔ اس  موقعہ پرلائبہ سلمان،ابر رحمت،سیرین سیف،عطیہ عاصم،مہک گل،انعم اظہر اور سمیر حیدر سمیت دیگر موجود تھیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم سمیت ہر شعبے میں قوم کی بیٹیاں لڑکوں کے مقابلے میں آگے جا رہی ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں جدت لانے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں اور یونیورسٹیز میں پہلی باروائس چانسلرز سمیت تمام عہدوں پر بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر تقر ریاں کی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں سفارش پر لوگوں کو بھر تی کرنے سے تعلیم کا نظام تباہ ہوتا ہے۔خواتین کے حقوق کے حوالے سے گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ گورنرنے کہا کہ دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں، معاشرے میں خواتین کی مختلف شعبہ جات میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزپر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ خطر ناک ہے جس کیخلاف ہم سب نے مل کر لڑ نا ہے۔

گور نر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -