عمران خان2023تک  وزیر اعظم رہیں گے،سیمی بخاری

  عمران خان2023تک  وزیر اعظم رہیں گے،سیمی بخاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی  گیارہ جماعتوں کو شکست دی ہے 'وزیر اعظم عمران خان2023تک پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے اور پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام خوابوں کا ہمیشہ کیلئے جنازہ نکل جائیگا اپوزیشن کے پاس اب حکومت کے مینڈ یٹ کو تسلیم کرنے اور آئندہ عام انتخابات کے سواانتظار کر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ورنہ اپوزیشن اسی طرح سڑکوں پر دھکے کھاتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -