کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21دکانیں، سٹور اور ہوٹل سیل 

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21دکانیں، سٹور اور ہوٹل سیل 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد کی کارروائیاں جاری، 21 دکانوں، و سٹوروں و ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔ تحصیل سٹی میں اٹیلین موڈا شاپ، باٹا شوز، گریویٹی شاپ، سنگم گارمنٹس شاپ، چائنہ سیل میلہ، نظامی ڈالر شاپ، سی این این نان بیکرز، بہادر خان نان بیکرز، ایوری تھنگ نان شاپ، نواب گارمنٹس، محمدی نہاری کو سیل کر دیا گیا. والڈ سٹی فوڈ سٹریٹ، شاہی محلہ ٹیکسٹائل چوک، انارکلی فوڈ سٹریٹ، اسلام پورہ مارکیٹ، مال روڈ مارکیٹ، ہال روڈ مارکیٹ، بیڈن روڈ مارکیٹ، عابد مارکیٹ، گلشن راوی سمن آباد، مزنگ لاہور کو سیل کیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئی ہیں. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کیا گیا ہے.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -