لائف ہسپتال ٹرسٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

لائف ہسپتال ٹرسٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لائف ہسپتال ٹرسٹ اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے زیراہتمام چونگی امر سدھو میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کیمپ کا افتتاح کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چونگی امر سدھو کے مکینوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پرلائف ہسپتال ٹرسٹ کا شکرگزار ہوں،لائف ہسپتال کے کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ کرکے سینکڑوں مریضوں میں مفت چشمے تقسیم کئے گئے مریضوں کے مفت آپریشن لائف ہسپتال میں کیے جائیں گے شوگر،ہیپا ٹائٹس،ٹی بی سمیت مختلف امراض کی تشخیص کیلئے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے میڈیکل کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرافضال علی سید،ڈاکٹر آمنہ، ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹرعمار، ڈاکٹرطیبہ،ڈاکٹرمہک، ڈاکٹر ارشمہ نواز، ذیشان صدیق، عامر حق اور ناصر سہگل  نے مریضوں کا معائنہ کیا ہڈی وجوڑوں کے امراض، دماغ اور پٹھوں کے امراض، ایچ بی ٹیسٹ سمیت دیگر امراض کی تشخیص کیلئے بھی ٹیسٹ کئے گئے لائف ہسپتال گزشتہ 8سالوں سے مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات دے رہا ہے ماہانہ 22ہزار سے زائد مریضوں پر ماہانہ 1 کڑور سے زائد خرچ کر رہا ہے