عورت مارچ کے نام پر گستاخیاں برداشت نہیں،قاری زوار بہادر
لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،مولانا محمد سلیم اعوان،رشید احمد رضوی،مفتی محمد جمیل،محمدارشد مہر،مولانا قاری شوکت علی اور حافظ لیاقت علی رضوی نے فیروز پور روڑپر نظام مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ عورت مارچ کے نام پر آوارہ اور بے غیرت این جی اوز کی غیر ملکی امداد پر بے ہودہ خواتین کی اللہ پاک اور رسول اکرمؐ کی شان میں گستاخیوں کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے یہاں کسی بے غیرت،بے دین اور دشمنان اسلام کے ایجنٹوں کو ہرگز کوئی بدزبانی کرنے نہیں دی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ قوم وزیر اعظم پاکستان،وزارت مذہبی امور اور وزارت داخلہ کی طرف سے ان بے دین چندخواتین کے خلاف کارروائی کاانتظار کررہی ہے۔
جن کی طرف سے ان کے خلاف ابھی تک کوئی اقدام نہیں ہوا ایسے سنگین جرم کے خلاف ابھی تک حکومت کا کوئی کارروائی نہ کرنا عوام میں بہت بڑی بے چینی کا سبب ہے اگر حکومت اور اس کے وزرانے کوئی اقدام نہ کیا تو رسول اکرم? کے غلام میدان عمل میں ہوں گے۔ کانفرنس سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ وطن ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔اس کے لئے ہماری،ماؤں،بہنوں، بیٹیوں اور نوجوانوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا ہے یہ چند خواتین دشمنان اسلام و پاکستان کے ہاتھوں کھلونا بن کر اسلام اور رسول اکرمﷺ کے خلاف یہودی اور امریکی کھیل کھیلنا چاہتی ہیں۔ انہیں یہ یاد رکھنا ہو گا کہ یہودی ایجنڈا یہاں نہیں چلے گا۔ اگر حکومت نے انہیں سزا نہ دی توحالات کی تمام ترذمہ داری حکمرانوں پر ہو گی۔