ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو مرکزی بینک سپورٹ کریگا: گورنر سٹیٹ بینک 

ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو مرکزی بینک سپورٹ کریگا: گورنر سٹیٹ بینک 

  

کراچی(آئی این پی) گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی 100 ممالک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔صحت کہانی پروگرام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بہت خوشی ہے ای کامرس کے شعبے میں ایک ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، سٹیٹ بینک ای کامرس کے ذریعے آئی ٹی، اسٹارٹ اپ سے عوام کو سہولت دینا چاہتا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے بیرون مما لک پاکستانی، پاکستا نی بینکوں میں اکاؤنٹ کھول رہے ہیں۔ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو مرکزی بینک سپورٹ کرے گا جس کے قرضے کی مالیت 5 کروڑ تک کردی گئی ہے۔دریں اثناء گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا خواتین کو کاروبار کرنے کیلئے 5 فیصد پر قرض کی سہولت دی گئی ہے،2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون مما لک کمپنیوں سے حاصل کر سکتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے ای کامرس کے شعبے میں 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ ہوئی۔ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار بڑھا نے کی ضرورت ہے جبکہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو سٹیٹ بینک سپورٹ کریگا۔

اسٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ آخر -