شالیما ر ٹاؤن میں تحریک انصاف کے مرکزی دفترکا افتتاح

شالیما ر ٹاؤن میں تحریک انصاف کے مرکزی دفترکا افتتاح

  

لاہور(سٹی رپورٹر)شالیمار ٹاؤن میں تحریک انصاف خواتین کے مرکزی دفتر کا افتتاح گزشتہ روز ایم این اے و صدر پاکستان خواتین ونگ ڈاکٹر نوشین حامد نے کیا اس تقریب کا اہتما م شالیمار ٹاؤن کی صدر سائرہ زاہد رانا کی طرف سے کیا گیا۔اس موقع پر خواتین عہدیداروں سمیت پارٹی کے رہنماؤں و ٹکٹ ہولڈرنعمان قیصر،طارق صادق  اور گورنر پنجاب کے کوآرڈینیٹرمیاں سلمان شعیب، زاہد رانا،خواتین ونگ کی صدر لاہور عائشہ خالد،ڈاکٹر آمنہ خلیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر نوشین حامد نے  افتتاح کیا۔شالیمار ٹاؤن کی صدر سائرہ زاہد رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ترقی میں سب سے اہم کردار خواتین کا ہوتا ہے۔جب کہ پڑھے لکھے اور باشعور معاشرہ کی تشکیل بھی انتہائی ضروری ہے۔ایسے میں شالیمار ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے مر کزی دفتر کا افتتاح اس بات کی علامت ہے کہ پارٹی کی خواتین متحرک ہیں جو اپنے علاقہ میں پارٹی کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔اس موقع پاکستان تحریک انصاف کی خواتین عہدے داروں سمیت تمام عہدے داروں میں اسناد اور نوٹیفیکیشن تقسیم کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -