مرکزی تنظیم تاجران کے وفد کی ڈی ایس پی ٹریفک کے ساتھ ملاقات

مرکزی تنظیم تاجران کے وفد کی ڈی ایس پی ٹریفک کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ کی ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید سے ملاقات، مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے پیٹرن انچیف آغا ذوالفقار احمد اور آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے وفد نے ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید سے شہر میں ذرائع آمدورفت کے مسائل بازاروں مارکیٹوں میں ٹریفک جام سے پیدا ہونے والے کاروباری نقصان پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید سے تجارتی مراکز کے مسائل اور ٹریفک کی صورت حال کو منظم اور سازگار بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ کے مسائل اور ٹریفک کے اژدھام کے خاتمے سے کاروباری طبقے کو سنگین پریشان کن صورتحال سے نجات حاصل ہوگی۔

 ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید نے تجارتی مراکز کے مسائل کو ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور تاجروں کو بہتر کاروباری سازگار ماحول کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -